Sunday, May 19, 2024

آرمی چیف سے سعودی عرب کے سی ای او ٹرانسفارمیشن مینجمنٹ آفس آف ڈیفنس ڈاکٹر سمیر کی ملاقات

آرمی چیف سے سعودی عرب کے سی ای او ٹرانسفارمیشن مینجمنٹ آفس آف ڈیفنس ڈاکٹر سمیر کی ملاقات
September 8, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) - آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی عرب کے سی ای او ٹرانسفارمیشن مینجمنٹ آفس آف ڈیفنس ڈاکٹر سمیر کی ملاقات ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی وزارت دفاع کے ٹرانسفارمیشن مینجمنٹ آفس کے سی ای او ڈاکٹر سمیر بن عبدالعزیز ال طبیب نے جی ایچ کیو میں  آرمی چیف سے ملاقات کی ہے ۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی، دفاع اور سکیورٹی کے شعبوں سمیت امن و استحکام کے امور پر بھی غور کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب سے اپنے تاریخی اور برادرانہ تعلق کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔ سعودی عرب کی اسلامی دنیا میں ایک خاص حیثیت ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق ڈاکٹر سمیر نے پاکستان کے ساتھ دفاع اور سکیورٹی کے شعبوں میں مزید تعاون بڑھانے کی خواہش ظاہر کی اور ڈاکٹر سمیر نے سیلاب سے ہوئے مالی و جانی نقصانات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ آرمی چیف نے دونوں برادر ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ڈاکٹر سمیر کی کوششوں کو سراہا۔