Thursday, March 28, 2024

آرمی چیف سے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی ملاقات، علاقائی سلامتی پر گفتگو

آرمی چیف سے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی ملاقات، علاقائی سلامتی پر گفتگو
March 22, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) - آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی ملاقات ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سلامتی اور افغانستان کی موجودہ صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ پاکستان اسلامی دنیا میں سعودی عرب کے منفرد مقام کو تسلیم کرتا ہے۔ ملاقات میں او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کےاجلاس پر بھی گفتگو ہوئی۔ آرمی چیف نے او آئی سی اجلاس کو عالمی برادری کو مشترکہ وژن اور حکمت عملی پر لانے کے لیے تاریخی پیشرفت قرار دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی وزیر خارجہ نے افغان صورتحال میں پاکستان کے کردار کو سراہا ۔ شہزاد ہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ پاکستان نے علاقائی امن و استحکام میں کلیدی کردار ادا کیا۔ انہوں نے پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید وسعت کے عزم کا بھی اظہار کیا۔