Friday, August 19, 2022

آرمی چیف سے پولینڈ کے سفیر کی ملاقات، علاقائی سلامتی و دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

آرمی چیف سے پولینڈ کے سفیر کی ملاقات، علاقائی سلامتی و دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
July 28, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں جمہوریہ پولینڈ کے سفیر ماکیج پسارسکی نے جمعرات کو جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے اُمور، علاقائی سلامتی اور دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ اور دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا "پاکستان پولینڈ کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ہم مشترکہ مفادات کی بنیاد پر باہمی فائدہ مند کثیر ڈومین تعلقات کو بڑھانے کے لیے پر امید ہیں۔" دونوں نے دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اعادہ کیا۔

معزز مہمان نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا اور پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا عہد کیا۔