Friday, May 3, 2024

آرمی چیف سے نارویجین سفیر کی ملاقات، علاقائی سلامتی صورتحال پر تبادلہ خیال

آرمی چیف سے نارویجین سفیر کی ملاقات، علاقائی سلامتی صورتحال پر تبادلہ خیال
October 17, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) - آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ناروے کے سفیر البرٹ الاساس نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ناروے کے سفیر البرٹ الاساس نے پاکستان میں شدید سیلابی صورتحال پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے دوطرفہ سفارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کی یقین دہانی کرائی۔

 اس موقع پر دونوں جانب سے ہر شعبے میں مزید باہمی تعاون کے فروغ کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا، ناروے کے سفیر نے علاقائی سکیورٹی کیلئے پاکستان کی کاوشوں کی تعریف کی۔