Wednesday, April 24, 2024

آرمی چیف سے مصری وزیر خارجہ کی ملاقات، علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

آرمی چیف سے مصری وزیر خارجہ کی ملاقات، علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
March 21, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈٰی (92 نیوز) - راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے مصری وزیر خارجہ سامع حسن شکری نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال ہوا، آرمی چیف نے کہا اوآئی سی اجلاس افغانستان کے بحران سے نمٹنے کیلیے اہمیت کا حامل ہوگا۔

دوسری طرف آرمی چیف سے ازبکستان کے نائب وزیر خارجہ فرقت صدیقوف نے ملاقات کی۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاک، ازبک تعلقات مذہبی وابستگی، مشترکہ اقدار، مجموعی تذویراتی اہمیت کے حامل ہیں، دونوں ممالک کے مابین باہمی فائدہ مند، بڑھتے اقتصادی، دفاعی تعاون کے روشن امکانات ہیں۔