Sunday, September 8, 2024

آرمی چیف سے مراکش کے سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی اور سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال

آرمی چیف سے مراکش کے سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی اور سیکیورٹی تعاون پر  تبادلہ خیال
January 24, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے مراکش کے سفیر محمد کرمون نے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی، دوطرفہ دفاعی اور سیکیورٹی تعاون پر گفتگو کی۔ افغانستان سمیت علاقائی سلامتی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف نے کہا پاکستان مراکش کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم مشترکہ مفادات پر مبنی باہمی فائدہ مند کثیرالجہتی تعلقات میں وسعت کے لیے پر امید ہیں۔

مراکشی سفیر نے افغان صورتحال میں پاکستانی کردارکو سراہا۔