آرمی چیف سے کرغزستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات، علاقائی امن و سلامتی کی کاوشوں پر اتفاق

راولپنڈی (92 نیوز) - آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کرغزستان کے وزیر خارجہ رسلان قازاکبایف نے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کرغزستان کے وزیر خارجہ رسلان قازاکبایف نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کرغز وزیر خارجہ نے ملاقات کی۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی، افواج کے مابین تعلقات، علاقائی سلامتی، دوطرفہ دفاعی تعاون پر گفتگو ہوئی۔ دونوں جانب سے علاقائی امن و سلامتی کی کاوشوں پر اتفاق کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور کرغزستان کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔