Friday, April 26, 2024

آرمی چیف سے کمانڈر ترک لینڈ فورسز کی ملاقات، انسداد دہشتگردی شعبوں میں فوجی تعلقات پر اتفاق

آرمی چیف سے کمانڈر ترک لینڈ فورسز کی ملاقات، انسداد دہشتگردی شعبوں میں فوجی تعلقات پر اتفاق
July 5, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) - آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک لینڈ فورسز کے کمانڈر جنرل موسیٰ اوسیور کی جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔ دوطرفہ تربیت، انسداد دہشتگردی شعبوں میں فوجی تعلقات مزید بہتر بنانے پر اتفاق کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ترک لینڈ فورسز کے کمانڈر جنرل موسیٰ اوسیور جی ایچ کیو پہنچے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک لینڈ فورسز کے کمانڈر جنرل موسیٰ اوسیور نے ملاقات کی۔

دونوں برادر ممالک کے مابین دفاعی اور سکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا، دونوں جانب سے باہمی اور پیشہ ورانہ دلچسپی کے اُمور پر گفتگو ہوئی۔ دوطرفہ تربیت، انسداد دہشتگردی شعبوں میں فوجی تعلقات مزید بہتر بنانے پر اتفاق کیا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ترکی کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ دوطرفہ تعلقات تاریخی، ثقافتی اور مذہبی وابستگیوں کے حامل ہیں۔

ترک لینڈ فورسز کمانڈر نے پاکستانی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کا اعتراف کیا، جنرل موسیٰ اوسیور نے مختلف شعبوں میں باہمی تعاون میں وسعت کے عزم کا بھی اظہار کیا۔ کہا کہ پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید وسعت کے لیے پرعزم ہیں۔