Saturday, May 18, 2024

آرمی چیف سے کمانڈر سینٹ کام کی ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق

آرمی چیف سے کمانڈر سینٹ کام کی ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
December 16, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) - آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے کمانڈر سینٹ کام کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل مائیکل ایرک کوریلا کی جی ایچ کیو آمد ہوئی۔ پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ نے یادگار شہداء پر حاضری، پھولوں کی چادر چڑھائی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے کمانڈر سینٹ کام نے ملاقات کی جس میں پاکستان اور امریکہ کی مسلح افواج کے مابین وفود کی سطح پر مذاکرات بھی ہوئے۔ ملاقات میں دوطرفہ باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی استحکام اور سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال جبکہ دونوں ممالک کے مابین دفاعی، سکیورٹی تعاون بالخصوص عسکری تعلقات پر بھی غور ہوا۔  

جنرل مائیکل ایرک کوریلا نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابیوں کو سراہا اور پاک فوج کی سیلاب زدگان کی مدد، علاقائی امن کے لیے کاوشوں کا اعتراف کیا۔ امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ وفد کے ہمراہ طورخم کا دورہ بھی کریں گے جہاں انہیں انسداد دہشتگردی، پاک، افغان سرحدی انتظام پر بریفنگ دی جائے گی۔