Friday, April 19, 2024

آرمی چیف سے جاپانی سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی، علاقائی سلامتی صورتحال پر گفتگو

آرمی چیف سے جاپانی سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی، علاقائی سلامتی صورتحال پر گفتگو
September 22, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) - جاپانی سفیر واڈا متسو ہیرو نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور انسانی ہمدردی کے تحت تعاون پر گفتگو ہوئی۔

جاپانی سفیر واڈا متسو ہیرو نے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر دُکھ کا اِظہار کیا اور سیلاب متاثرین کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کی۔

جاپانی سفیر نے پاکستانی عوام کو مکمل تعاون کی پیشکش کی، سیلاب متاثرہ علاقوں میں بچاؤ، امدادی ریلیف کے لیے سول انتظامیہ کی مدد پر پاک فوج کے کردار کو سراہا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جاپان کی حمایت کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے کہا کہ عالمی شراکت داروں کی مدد متاثرین کی بحالی میں اہم ہوگی۔