Sunday, September 8, 2024

آرمی چیف سے دبئی پورٹ ورلڈ کے چیئرمین کی ملاقات، سیلاب کے تناظر میں امدادی کاوشوں پر تبادلہ خیال

آرمی چیف سے دبئی پورٹ ورلڈ کے چیئرمین کی ملاقات، سیلاب کے تناظر میں امدادی کاوشوں پر تبادلہ خیال
September 25, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) - آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے دبئی پورٹ ورلڈ کے چیئرمین شیخ احمد سلطان بن سلیم کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں تباہ کن سیلاب کے تناظر میں امدادی کاوشوں اور بحالی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شیخ سلطان نے پاکستان کے لئے عالمی فورمز پر ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات پر انصاف کیلئے آواز بلند کرنے کا عزم بھی دھرایا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان کی  بروقت حمایت پر شیخ سلطان کا شکریہ ادا کیا۔

شیخ سلطان نے آرمی چیف کو ڈی پی ورلڈ کی پاکستان میں مزید سرمایہ کاری میں دلچسپی سے بھی آگاہ کیا۔ شیخ سلطان نے فلڈ ریلیف کی کوششوں کے لئے مزید ڈونرز  لانے کی پیشکش کی۔ شیخ سلطان نے اس دورے کا اہتمام کرنے اور متحدہ عرب امارات میں پاکستان میں مدد کی ضرورت کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے پر فخر عالم کا بھی شکریہ ادا کیا۔