Friday, April 26, 2024

آرمی چیف سے چین کے وزیر خارجہ کی ملاقات، وانگ ژی نے سی پیک کو فراہم کردہ سکیورٹی کو سراہا

آرمی چیف سے چین کے وزیر خارجہ کی ملاقات، وانگ ژی نے سی پیک کو فراہم کردہ سکیورٹی کو سراہا
March 24, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) - آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین کے وزیر خارجہ کی ملاقات ہوئی۔ وانگ ژی نے سی پیک کو فراہم کردہ سکیورٹی کو سراہا۔

 ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور علاقائی سلامتی کے معاملات سمیت دوطرفہ دفاعی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے او آئی سی وزراء خارجہ کانفرنس کو افغانستان میں انسانی بحران سے نمٹنے کے حوالے سے تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں انسانی بحران سے نمٹنا بہت اہم ہے۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ یہ چیلنجز خطے کے امن اور استحکام کے لئے بہت اہم ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ چینی وزیرخارجہ نے علاقائی استحکام میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے ہر سطح پر پاکستان سے سفارتی تعاون کی بہتری کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کا اظہار کیا۔ انہوں نے او آئی سی کانفرنس کی میزبانی پر پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک چین تعلقات ہم آہنگی اور باہمی احترام پر مبنی ہیں۔ دنیا کو علاقائی استحکام کے لئے پاکستان کی کوششوں تسلیم کرنا چاہئے۔