Sunday, September 8, 2024

آرمی چیف سے برطانوی انٹرنیشنل فٹ بالر مائیکل اوون کی ملاقات، کھیلوں کےفروغ کے لیے مائیکل اوون کی خدمات کو سراہا

آرمی چیف سے برطانوی انٹرنیشنل فٹ بالر مائیکل اوون کی ملاقات، کھیلوں کےفروغ کے لیے مائیکل اوون کی خدمات کو سراہا
January 25, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی انٹرنیشنل فٹ بالر مائیکل اوون کی ملاقات ہوئی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پاکستان کا دورہ کرنے پر مائیکل اوون کا شکریہ ادا کیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کھیلوں کے فروغ کے لیے مائیکل اوون کی خدمات کو سراہا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کھیل امن کے فروغ کا باعث ہیں۔ پاکستان میں فٹبال کے بنیادی ڈھانچے کا فروغ، نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنا خوش آئند ہے۔