Thursday, March 28, 2024

آرمی چیف سے ایرانی فضائیہ کے کمانڈر کی ملاقات، علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال

آرمی چیف سے ایرانی فضائیہ کے کمانڈر کی ملاقات، علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال
March 3, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) - آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایرانی فضائیہ کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل پائلٹ حامد واحدی نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعاون اور علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فریقین نے دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون میں وسعت پر اتفاق کیا۔ ایرانی فضائیہ کے کمانڈر نے پاکستانی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کا اعتراف کیا اور مختلف شعبوں میں تعاون میں وسعت کے عزم کا اظہار بھی کیا۔

ایرانی فضائیہ کے کمانڈر نے افغان صورتحال میں پاکستانی کردار اور سرحدی انتظام کے لیے موثر اقدامات کو بھی سراہا۔