Thursday, April 25, 2024

آرمی چیف سے اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل کے مشیر فوجی امور سے ملاقات، علاقائی سلامتی پر گفتگو

آرمی چیف سے اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل کے مشیر فوجی امور سے ملاقات، علاقائی سلامتی پر گفتگو
October 2, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) - آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکا کا سرکاری دورہ کیا، آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل کے مشیر فوجی امور جنرل بیرامے ڈیوپ سے ملاقات کی۔

آرمی چیف اور قوام متحدہ مشیر فوجی امور کی ملاقات میں باہمی دلچسپی، ملک میں سیلابی صورتحال سمیت علاقائی سلامتی کے اُمور پر گفتگو ہوئی۔

اقوام متحدہ مشیر فوجی امورنے بنیادی اقدار کو فروغ، بحرانوں میں بہتر ردعمل میں کردار کو سراہا، موسمیاتی تغیر سے پاکستان میں سیلاب سے تباہی پر دکھ کا اظہار اور سیلاب متاثرین سے دلی تعزیت کی۔

بیرامے ڈیوپ نے سیلاب متاثرین کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے اقوام متحدہ امن مشن میں پاکستان کے کردار کو سراہا، انسداد دہشتگردی کی جنگ میں پاک افواج کی غیرمعمولی کامیابیوں کا بھی اعتراف کیا۔