Saturday, May 4, 2024

آرمی چیف سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، افغان صورتحال سمیت اہم اُمور پر گفتگو

آرمی چیف سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، افغان صورتحال سمیت اہم اُمور پر گفتگو
January 13, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ امریکی ناظم الامور انجیلا ایگلر نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی اور افغان صورتحال سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغانستان میں انسانی بحران سے نمٹنے کے لیے عالمی کاوشوں پر زور دیا۔

ادھر دوسری جانب امریکی ناظم الامور انجیلا ایگلر نے علاقائی امن و استحکام کیلئے پاکستانی کردار کو سراہا۔