راولپنڈی (92 نیوز) - چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا پاکستان نیوی وار کالج لاہور میں 51 ویں پی این سٹاف کورس تقریب میں شرکت کی، شرکاء سے خطاب کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈنٹ پاکستان نیوی وار کالج ریئر ایڈمرل شفاعت علی خان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا نیوی وار کالج پہنچنے پر استقبال کیا۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شہداء پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جیوسٹریٹیجک ماحول، قومی سلامتی کے چیلنجز اور جوابی اقدامات پر تفصیلی گفتگو کی۔ سپہ سالار نے قومی سلامتی کے چیلنجوں سے مہارت سے نمٹنے میں مسلح افواج کے کردار کو سراہا۔