Friday, March 29, 2024

آرمی چیف نے کہا نواز شریف نے ہمیشہ ان کی عزت کی، شہبازشریف

آرمی چیف نے کہا نواز شریف نے ہمیشہ ان کی عزت کی، شہبازشریف
March 22, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے کہا کہ آرمی چیف نے کہا نواز شریف نے ہمیشہ ان کی عزت کی۔ 

اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے پارٹی رہنماؤں احسن اقبال، شاہد خاقان عباسی، مریم اورنگزیب اور رانا ثناء اللّٰہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف نے یہ بھی کہا پاک فوج کیلئے جو کام نوازشریف کو کہا وہ پورا کیا گیا، اپوزیشن لیڈر نے دعویٰ کیا کہ وہ اپنی طرف سے کچھ نہیں کہہ رہے، یہ الفاظ آرمی چیف کے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں آج بڑا اہم دن ہے، برطانیہ کی براڈشیٹ کمپنی کے سربراہ نے غیر مشروط طور پر نواز شریف سے معافی مانگ لی ہے۔ بولے نواز شریف دور میں اربوں کھربوں کے منصوبے لگائے گئے،وہ قوم کا ہیرو ہے۔

لیگی صدر کا کہنا تھا کہ ظلم و زیادتی کی انتہا ہوئی ہے، ہم نے اس کو بڑے تحمل سے برداشت کیا ہے،عمران نیازی کو کوئی اختیار نہیں تھا کہ نیب کو احکامات دیتے، احتساب کے نام پر بدترین انتقام جو انہوں نے کیا ہے وہ ہماری ڈکشنری میں نہیں،بولے ڈاکٹرز اجازت دیں گے تو نواز شریف تشریف لے آئیں گے۔

ن لیگ کے صدر نے کہا کہ او آئی سی کے وزرا خارجہ کا اجلاس ہو رہا ہے، دل کی گہرائیوں سے قابل احترام مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہیں، امید کرتے ہیں وہ مظلوم فلسطینی، کشمیری بھائیوں کیلئے آواز اٹھائیں گے، پاکستان کےعوام کی نیک تمنائیں ان کےساتھ ہیں۔