Saturday, May 18, 2024

آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس، سرحدی انتظام اور سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ

آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس، سرحدی انتظام اور سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ
January 11, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی۔

جی ایچ کیو میں 246 ویں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانفرنس کی صدارت کی۔ سرحدی انتظام، داخلی سلامتی سمیت مجموعی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

کور کمانڈرز کانفرنس میں شرکاء کو آپریشن ردالفساد کی پیشرفت اور کامیابیوں بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ مری میں برفانی طوفان اور بلوچستان میں سیلابی صورتحال بھی زیر غور آئی۔

آرمی چیف نے امدادی کارروائیوں میں فارمیشنز کے کردار کو سراہا۔ آرمی چیف نے فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں پر اظہار اطمینان کیا اور کہا ابھرتے ہوئے خطرات، چیلنجز کے مقابلے کے لیے جنگی تیاری ناگزیر ہے۔