Saturday, April 20, 2024

آرمی چیف کی زیرِصدارت 250 ویں کور کمانڈرز کانفرنس، سیلابی صورتحال کا جامع جائزہ

آرمی چیف کی زیرِصدارت 250 ویں کور کمانڈرز کانفرنس، سیلابی صورتحال کا جامع جائزہ
August 25, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) - آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرِصدارت جنرل ہیڈکوارٹرز میں 250 ویں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فورم کو ملک میں سیلابی صورتحال اور آرمی فارمیشنز کی جاری امدادی کارروائیوں پر بریفنگ دی گئی۔ داخلی اور بیرونی سلامتی کی صورتحال پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔

آرمی چیف نے فارمیشنز کو آپریشنل تیاریاں مستحکم کرنے، خیبر پختونخوا، بلوچستان میں انسداد دہشتگردی کوششیں جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

شرکاء نے سیلاب کی صورتحال، فوج کی جاری امداد اور بچاؤ کے کاموں کا جامع جائزہ لیا۔ فورم کی جانب سے غیرمعمولی بارشوں، سیلاب سے قیمتی جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا۔

فورم کی جانب سے سیلاب متاثرین کی تکالیف کو کم کرنے کے لیے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔