آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق سمری 24 گھنٹوں میں وزیراعظم آفس کو موصول ہو جائے گی، خواجہ آصف

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق سمری 24 گھنٹوں میں وزیراعظم آفس کو موصول ہو جائے گی۔
خواجہ آصف نے اپنے بیان میں کہا جنرل قمر جاوید باجوہ کی ریٹائرمنٹ کے بعد کی زندگی کیلئے نیک خواہشات ہیں۔ آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق سمری اگلے چوبیس گھنٹے میں وزیر اعظم آفس کو موصول ہو جائے گی۔ نئے آرمی چیف کی تعیناتی اڑتالیس گھنٹے کی بات ہے۔
انہوں نے کہا سول ملٹری تعلقات میں کوئی تناؤ نہیں۔ افواج پاکستان نے ماضی کے مقابلے میں خود کو نیوٹرل کر لیا ہے۔