Thursday, March 28, 2024

آرمی چیف کی تعیناتی کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا، خواجہ آصف

آرمی چیف کی تعیناتی کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا، خواجہ آصف
November 14, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیردفاع خواجہ آصف کہتے ہیں کہ آرمی چیف کی تعیناتی کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا، نہ ہی نوازشریف سے اس حوالے سے مشاورت ہوئی ہے، ان کا کہنا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ قوم عمران خان کا محاسبہ کرے۔

اسلام آباد میں وزیردفاع خواجہ آصف میڈیا کے سامنے آئے تو ان سے پہلا سوال آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے کیا گیا، جس پر انہوں نے تمام میڈیا رپورٹس اور افواہوں کی تردید کردی۔

امریکی سازش کے حوالے سے بیان بدلنے کے جواب میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عمران خان کو خود یاد نہیں رہتا کہ انہوں نے پہلے کیا کہا تھا۔

خواجہ آصف قومی اسمبلی اجلاس میں پہنچے تو تقریر میں پھر عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا، کہا عمران خان کو اپنے جھوٹے بیانیے کی قیمت ادا کرنا پڑے گی، وقت آگیا ہے قوم عمران خان کا محاسبہ کرے۔

وزیر دفاع نے کہا عمران خان نے اس ایوان سے متعلق کیسی کیسی زبان استعمال کی، عدلیہ نے آئین کو بچایا ورنہ آئین تو پامال ہوگیا تھا۔