Saturday, April 20, 2024

آرمی چیف کی تعیناتی، اتحادیوں نے وزیراعظم کو مکمل اختیار دے دیا

آرمی چیف کی تعیناتی، اتحادیوں نے وزیراعظم کو مکمل اختیار دے دیا
November 24, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - آرمی چیف کی تعیناتی پر اتحادیوں نے وزیراعظم کو مکمل اختیار دے دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اتحادی جماعتوں کا اہم مشاورتی اجلاس ہوا جس میں اتحادی جماعتوں کے سربراہان اور قائدین  شریک ہوئے۔ ملکی سیاسی اور اہم تعیناتیوں کےمعاملے پر وزیراعظم نےاتحادی جماعتوں کے قائدین کو اعتماد میں لیا۔ اجلاس کے بعد معاون خصوصی قمر زمان کائرہ نے بتایا کہ وزیراعظم جو بھی فیصلہ کریں گے ہم ان کے ساتھ ہیں۔

اجلاس میں سابق وزیراعظم چودھری  شجاعت نے کہا اہم تقرری کرنا آپ کا آئینی حق ہے، ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ،بے اے پی کے خالد مگسی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نےبھی یقین دلایا  کہ ہم ہر فیصلے میں آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔

متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینر خالد مقبول صدیقی ، شاہ زین بگٹی ،اسلم بھوتانی، محسن داوڑ اور  آفتاب شیرپاؤ نے بھی  وزیراعظم کی  مکمل حمایت کا اعلان کیا۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ تمام جماعتوں کا وزیراعظم شہباز شریف پر مکمل اعتماد ہمارے لیے باعث فخرہے۔