Friday, March 29, 2024

آرمی چیف کی تقرری کا عمل 25 نومبر تک مکمل ہوجائے گا، خواجہ آصف

آرمی چیف کی تقرری کا عمل 25 نومبر تک مکمل ہوجائے گا، خواجہ آصف
November 21, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیردفاع خواجہ آصف کہتے ہیں کہ آرمی چیف کی تقرری کے عمل کا آغاز ہوچکا، 25 نومبر تک مکمل ہوجائے گا۔

وزیرِدفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے تقرری سے متعلق وزارت دفاع کی کوئی سمری تاحال وزیراعظم آفس کو موصول نہیں ہوئی۔ آرمی چیف کی تقرری سے متعلق کوئی پریشر ہے نہ ڈیڈلاک، سمری میں جو پانچ یا چھ نام ہونگے ان پر پاک فوج کی لیڈر شپ کو اعتماد میں لے کر فیصلہ ہوگا۔

وزیراعظم ہاؤس میں وزیردفاع خواجہ آصف کی وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات ہوئی، سیاسی اُمور سمیت دیگر معاملات زیرغور آئے۔ ذرائع کے مطابق وزیرِداخلہ رانا ثناء اللہ اور وزیرِقانون ایاز صادق بھی ملاقات میں موجود تھے۔