Friday, April 26, 2024

آرمی چیف کی وزیراعظم سے ملاقات، ملکی سلامتی اور داخلی صورتحال پر تبادلہ خیال

آرمی چیف کی وزیراعظم سے ملاقات، ملکی سلامتی اور داخلی صورتحال پر تبادلہ خیال
October 14, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) - آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوئی۔ ملکی سلامتی اور داخلی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم کی زیر صدارت نیشنل سکیورٹی کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شرکت کی۔

وزیراعظم کی زیر صدارت نیشنل سکیورٹی کمیٹی اجلاس میں وفاقی وزرا، سروسز چیف، حساس اداروں کے سربراہان اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، متعلقہ حکام نے امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ اجلاس نے پاک فوج، رینجرز، پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کے کردار کو سراہا۔