Wednesday, April 24, 2024

آرمی چیف کی دینی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں، وزیراعلیٰ پرویز الہٰی

آرمی چیف کی دینی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں، وزیراعلیٰ پرویز الہٰی
November 19, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی دینی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے رائیونڈ کیلئے تین سڑکوں کی تعمیروتوسیع کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا، پرویز الہٰی نے تختی کی نقاب کشائی کی اور دعائے خیر کی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تبلیغی جماعت پر سعودی عرب میں عائد پابندی ختم کرا کر بہت بڑی دینی خدمت سرانجام دی۔

چودھری پرویزالہٰی نے کہا کہ آرمی چیف نے ان کی استدعا پر سعودی ولی عہد سے تبلیغی جماعت پر سے پابندی ہٹانے کی درخواست کی، جو مان لی گئی۔ جو کام ہم نے کیا ہے وہ رہتی دنیا تک یا درہے گا۔

حافظ عماریاسر بولےتبلیغی جماعت پر سعو دی عرب میں پابندی اٹھوانے پر جنرل قمر جاوید باجوہ کی خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی زیر صدارت پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن کا اجلاس ہوا، انہوں نے پنجاب کے 26 اضلاع کیلئے ڈسٹرکٹ اوورسیز کمیٹی کے چیئرمین اور 7 کوآرڈینیٹرز ٹو اوورسیز پاکستانی کمیشن کے تقررنامے دیئے، اس کے علاوہ او پی سی کے 47 ملازمین کو ریگولر کرنے کی منظوری، ہر ڈویژن میں اوورسیز کلب کے قیام کی تجویز سے اتفاق کیا گیا۔