Friday, May 3, 2024

آرمی چیف کی امریکی وزیر دفاع سے ملاقات، پاک، امریکا اقتصادی تعلقات بہتر بنانے کے عزم کا اظہار

آرمی چیف کی امریکی وزیر دفاع سے ملاقات، پاک، امریکا اقتصادی تعلقات بہتر بنانے کے عزم کا اظہار
October 5, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) - آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی امریکی وزیر دفاع اور امریکی مشیر قومی سلامتی سے ملاقاتیں ہوئیں۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کی امریکی نائب وزیر خارجہ سے بھی ملاقات ہوئی۔ ملاقاتوں میں پاک، امریکا اقتصادی تعلقات، تجارت اور سرمایہ کاری مزید بہتر بنانے کا عزم ظاہر کیا گیا۔ افغانستان سمیت تمام بین الاقوامی مسائل پر اتفاق رائے بھی ظاہر کیا گیا۔

ملاقات میں علاقائی سکیورٹی صورتحال اور  دوطرفہ تعاون پر  گفتگو ہوئی ۔ آرمی چیف نے   فلوریڈا میں سمندری طوفان سے ہونے والی ہلاکتوں پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

آرمی چیف نے کہا ہے کہ پاکستان متاثرین کے خاندانوں کے نقصان اور درد کو بخوبی سمجھتا ہے۔ پاکستان موسمیاتی تغیر کے ایسے ہی حالات سے دوچار ہے۔ آرمی چیف نے تباہ کن سیلابی صورتحال میں کلیدی تعاون پر امریکی حکام کا شکریہ بھی ادا کیا۔

انہوں نے کہا ہمارے عالمی شراکت داروں کی مدد پاکستان میں سیلاب زدگان کی بحالی میں اہم ہو گی۔