Saturday, May 18, 2024

آرمی چیف کےخلاف پی ٹی آئی نے کوئی مہم چلائی نہ چلائیں گے، فواد چودھری کا ردعمل

آرمی چیف کےخلاف پی ٹی آئی نے کوئی مہم چلائی نہ چلائیں گے، فواد چودھری کا ردعمل
March 20, 2023 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) - رہنما پی ٹی آئی فواد چودھری کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کےخلاف پی ٹی آئی نے کوئی مہم چلائی نہ چلائیں گے۔

ٹویٹ میں کہا کہ وزیراعظم کے بیان کا مقصد صرف عوام اور فوج کے درمیان فاصلے پیدا کرنا ہے، کرائم منسٹر کا کام ہی بوٹ پالش ہے، امید ہے آرمی چیف الیکشن کمیشن کی درخواست مان کر پرامن انتخابات کرائیں گے، سب نظریں سپریم کورٹ ہے ہیں، چیف جسٹس آئین کو بچائیں۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف موجودہ آرمی چیف کیلئے نیک خواہشات رکھتی ہے،وزیراعظم نے بیان دیا تاکہ عوام اور فوج متحارب ہوں اور پی ڈی ایم اس آڑ میں لوٹ مار جاری رکھ سکیں، ہم چاہتے ہیں چیف الیکشن کروانے میں الیکشن کمیشن کی مدد کریں اور پاکستان کا ماحول بہتر ہو۔

اُن کا کہنا تھا کہ امید کرتے ہیں کہ آرمی چیف سیاسی صورتحال کو نارمل کرنے میں کردار ادا کریں گے۔