Saturday, April 20, 2024

آرمی چیف کی امیر قطر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور، دفاعی اور علاقائی ماحول پر گفتگو

آرمی چیف کی امیر قطر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور، دفاعی اور علاقائی ماحول پر گفتگو
June 30, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) - آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات کی، باہمی دلچسپی کے امور، دفاعی اور سیکیورٹی تعاون، علاقائی ماحول پر گفتگو ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورہ پر قطر میں ہیں، سپہ سالار کی امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی اور نائب وزیراعظم و وزیر مملکت دفاع ڈاکٹر خالد بن محمد العطیہ سے ملاقات کی۔ اس دوران باہمی دلچسپی کے امور، دفاعی اور سیکیورٹی تعاون، علاقائی ماحول پر گفتگو کی گئی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ دونوں ممالک دوستانہ تعلقات اور بھائی چارے کے گہرے جذبات کی عظیم تاریخ رکھتے ہیں۔ پاک، قطر برادرانہ تعلقات پائیدار شراکت داری میں تبدیل ہو رہے ہیں۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق قطری قیادت نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مسلسل کاوشوں کو سراہا، اس موقع پر دونوں برادر ممالک کے مابین مضبوط تعلقات کے لیے کام جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔