آرمی چیف کا ترکیہ اور شام میں زلزلے کے دوران ریسکیو ٹیم کی پیشہ وارانہ مہارت اور قابل تعریف کام کو خراج تحسین
راولپنڈی (92 نیوز) - آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ہیڈ کوارٹرز انجینیئرز ڈویژن کا دورہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو پاک آرمی اربن ریسرچ اینڈ ریسکیو ٹیم کی ترکیہ اور شام میں زلزلہ کے دوران کوششوں سے آگاہ کیا گیا۔
آرمی چیف نے ریسکیو ٹیم کے ارکان سے بھی ملاقات کی، آرمی چیف نے زلزلے میں ریسکیو کی کوششوں کے دوران ان کی پیشہ وارانہ مہارت اور قابل تعریف کام کو سراہا۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ترکی اور شام کے ساتھ ہمارے پائیدار اسٹریٹجک تعلقات کی اہمیت اور خاص طور پر بحران کے وقت مدد کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔