Friday, March 29, 2024

آرمی چیف کا سعودی عرب اور یو اے ای کے حکام سے رابطہ، آئی ایم ایف پروگرام پر گفتگو

آرمی چیف کا سعودی عرب اور یو اے ای کے حکام سے رابطہ، آئی ایم ایف پروگرام پر گفتگو
August 5, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) - آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی عرب اور یو اے ای کے حکام سے رابطہ کیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی عرب اور یو اے ای کے حکام سے رابطہ میں آئی ایم ایف پروگرام سے متعلق گفتگو کی۔

اس سے چند روز قبل ملکی معیشت کو سہارا دینے کیلئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین سے رابطہ کیا۔ جلد قرض کیلئے امریکا سے آئی ایم ایف پر دباؤ ڈالنے کی درخواست کی تھی۔

اُن کا اس موقع پر کہنا تھا کہ وائٹ ہاؤس اور محکمہ خزانہ آئی ایم ایف پر پاکستان کیلئے تقریباً ایک ارب 20  کروڑ ڈالر کی فوری فراہمی کیلئے دباؤ ڈالے۔

اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا تصدیق کرتے ہوئے کہنا تھا کہ معاشی اُمور کی نظر میں آرمی چیف کا رابطہ پاکستان کو آئی ایم ایف کے بیل آوٹ پیکج ملنے میں مدد گار ثابت ہوگا۔