راولپنڈی (92 نیوز) - آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملتان گیریژن کا دورہ کیا، آرمی چیف نے ملتان گیریژن کے افسران اور جوانوں سے ملاقات کی۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے الوداعی دوروں کے سلسلے میں ملتان گیریژن کا دورہ کیا۔ افسران سے خطاب میں مادر وطن کے تحفظ کے لئے افسروں و جوانوں کی غیر معمولی پیشہ ورانہ قابلیت اور لگن کے ساتھ ڈیوٹی کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملتان گیریژن کا دورہ کیا۔ سپہ سالار نے ملتان گیریژن میں افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی۔ آرمی چیف نے اسٹرائیک فارمیشنز کے دستوں سے خصوصی بات چیت کی اور مادر وطن کی خدمت کے لیے غیر معمولی پیشہ ورانہ قابلیت، عزم کو سراہا۔
قبل ازیں آرمی چیف کی آمد پر کور کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز ستی نے استقبال کیا۔
گزشتہ روز آرمی چیف نے مختلف فارمیشنز کے الوداعی دوروں کا آغاز کیا تھا اور سیالکوٹ اور منگلا گیریژن کا دورہ کیا تھا۔ انہوں نے جوانوں کو مشورہ دیا کہ حالات جیسے بھی ہوں وہ اسی جذبے اور عزم کے ساتھ قوم کی خدمت کرتے رہیں۔