Thursday, April 18, 2024

آرمی چیف کا لائن آف کنٹرول پر نوسیری سیکٹر کا دورہ، آپریشنل صورتحال پر بریفنگ

آرمی چیف کا لائن آف کنٹرول پر نوسیری سیکٹر کا دورہ، آپریشنل صورتحال پر بریفنگ
October 16, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) - آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول پر نوسیری سیکٹرکا دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو لائن آف کنٹرول پر نوسیری سیکٹر کے دورہ پر لائن آف کنٹرول کی تازہ ترین آپریشنل صورتحال پر بریفنگ دی گئی، فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔

سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے اگلے مورچوں پر تعینات افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی اور پیشہ ورانہ اُمور اور ہمہ وقت چوکنا رہنے کو سراہا۔

قبل ازیں آرمی چیف کے ایل او سی پہنچنے پر کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے خیرمقدم کیا۔