Friday, March 29, 2024

آرمی چیف کا کراچی کا دورہ، بزنس کمیونٹی سے ملاقات کی

آرمی چیف کا کراچی کا دورہ، بزنس کمیونٹی سے ملاقات کی
September 24, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے بزنس کمیونٹی سے ملاقات کی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بدین میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورہ کے دوران سیلاب متاثرین کے ساتھ وقت گزارا۔ آرمی چیف نے بدین میں قائم میڈیکل کیمپ کا بھی دورہ کیا۔ افواج پاکستان کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے بدین میں ریلیف اینڈ ریسکیو سرگرمیوں میں مصروف پاک فوج کے دستوں سے بھی ملاقات کی۔ آرمی چیف نے بدین اور اس سے ملحقہ علاقوں کا فضائی جائزہ لیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ بعد ازاں آرمی چیف نے کراچی میں تاجر برادری سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری نے ہمیشہ قدرتی آفات میں بڑھ چڑھ کر مدد کی۔ کاروباری برادی سیلاب متاثرین کی مدد میں بھی پیش پیش ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  اس موقع پر تاجر برادری نے معاشی خوشحالی کے محفوظ ماحول کی فراہمی پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا اور کہا ملک میں محفوظ ماحول کی فراہمی کے لئے پاک فوج کا کردار اور قربانیاں لائیک تحسین ہے۔