آرمی چیف کا کوئٹہ گیریژن کا دورہ ، یادگار شہدا پر حاضری، پھولوں کی چادر چڑھائی
راولپنڈی (92 نیوز) - آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوئٹہ گیریژن کا دورہ کیا جہاں انہوں نے یادگار شہدا پر حاضری، پھولوں کی چادر چڑھائی ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف افسران اور جوانوں سے بھی ملے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے صوبے میں امن و استحکام کے لیے کوئٹہ کور کی کوششوں کی تعریف کی۔
آرمی چیف نے شیخ محمد بن زید النہیان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کوئٹہ کا افتتاح کیا۔ آرمی چیف نے کہا کارڈیک انسٹی ٹیوٹ کوئٹہ میں بلوچستان کی آبادی کی خدمت کرے گا۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج اور اسکول آف انفنٹری اینڈ ٹیکٹکس کا بھی دورہ کیا، فیکلٹی اور افسران سے بات چیت کی۔