Friday, April 19, 2024

آرمی چیف کا کورکمانڈر بلوچستان کو فون، سیلاب کی صورتحال سے آگہی لی

آرمی چیف کا کورکمانڈر بلوچستان کو فون، سیلاب کی صورتحال سے آگہی لی
August 20, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) - آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کورکمانڈر بلوچستان کو فون کیا، سیلاب کی صورتحال سے آگہی لی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر ہنگامی بنیادوں پر بچاؤ، امداد اور بحالی کے کاموں کی ہدایت کی۔

سپہ سالار کا کہنا تھا کہ حکومت بلوچستان کی مدد کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں، بلوچستان میں موسلادھار بارشوں نے انسانی زندگی اور مواصلاتی ڈھانچے کو تباہ کر دیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ متاثرین کی مدد اور مواصلاتی نظام کی بحالی کیلئے فوج کے تمام وسائل استعمال کیے جائیں۔ پاک فوج آزمائش کی مشکل گھڑی میں سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے۔ پاک فوج امدادی کاوشیں قومی فریضہ سمجھ کر انجام دے گی۔