Friday, April 26, 2024

آرمی چیف کا جہلم گیریژن کا دورہ، آرمی رائفل ایسوسی ایشن کی اختتامی تقریب میں شرکت

آرمی چیف کا جہلم گیریژن کا دورہ، آرمی رائفل ایسوسی ایشن کی اختتامی تقریب میں شرکت
October 11, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) - آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جہلم گیریژن کا دورہ کیا، آرمی رائفل ایسوسی ایشن کی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر مہمان خصوصی تھے، مقابلوں میں تینوں مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سویلین نے شرکت کی۔

انٹرفارمیشن مقابلوں میں منگلا کور پہلے اور بہاولپور کور دوسرے نمبر پر رہی۔ پاک فوج نے شارٹ گن، لانگ رینج اور چھوٹے ہتھیاروں کے مقابلے جیتے۔

آرمی چیف  نے نشانہ بازوں کی مہارتوں کی تعریف کی، کہا کہ ایک پیشہ ورجوان کے لیے شوٹنگ میں مہارت طرہ امتیار ہے۔ شوٹنگ میں مہارت بنیادی فوجی تربیت کا اہم مقصد ہے۔

سپہ سالار نے میرپور کے قریب جاریکس کینٹ کا بھی دورہ کیا، اے پی ایس جاریکس کا افتتاح اور افسران اور جوانوں سے خطاب کیا۔