Wednesday, May 1, 2024

آرمی چیف کا ہیڈ کوارٹرز آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کا دورہ

آرمی چیف کا ہیڈ کوارٹرز آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کا دورہ
November 2, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) - آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہیڈ کوارٹرز آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کا دورہ کیا۔

اے ایس ایف سی کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل محمد علی نے سپہ سالار کا استقبال کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی اسٹریٹجک فورسز اینڈ کمانڈ میں تعینات افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی۔

آرمی چیف نے افسروں اور جوانوں کی پیشہ وارانہ مہارت اور ان کے بلند حوصلوں کی تعریف کی۔