Friday, April 26, 2024

آرمی چیف کا ہنگری کا دورہ، وزیر خارجہ سے ملاقات کی

آرمی چیف کا ہنگری کا دورہ، وزیر خارجہ سے ملاقات کی
September 16, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) - آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہنگری کا دورہ کیا اور وزیر خارجہ سے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف نے ہنگری کے دورے کے دوران وزیر خارجہ سے بڈاپاسٹ میں ملاقات کی۔ ہنگری کے وزیر خارجہ نے پاکستان مں سیلاب کی تباہ کاریوں اور نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا۔ ہنگری کے وزیر خارجہ نے پاکستانی طلباء کے لئے  تعلیمی وظائف 200 سے بڑھا کر 400 کر دیئے۔

آرمی چیف نے دوست ممالک کے نیک جذبات اور تعاون پر اظہار تشکر کیا۔ ہنگری نے تجارت، زراعت اور آبی وسائل کی انتظامی ٹیکنالوجی میں تعاون کی پیشکش کی۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہنگری کے تعاون سے ماحولیاتی اثرات پر قابو پانے میں مدد مل سکے گی۔

آرمی چف نے ہنگری کے کمانڈر ڈیفنس فورسز سے بھی ملاقات کی اور باہمی اور پشہ وارانہ دلچسپی  کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔