Wednesday, April 24, 2024

آرمی چیف کا دورہ لاہور، آرٹلری کور میں ایس ایچ 15 توپوں کی شمولیت کی تقریب میں شرکت

آرمی چیف کا دورہ لاہور، آرٹلری کور میں ایس ایچ 15 توپوں کی شمولیت کی تقریب میں شرکت
March 15, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) - آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور کا دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرٹلری کور میں ایس ایچ 15 توپوں کی شمولیت کی تقریب میں شرکت کی۔

سپہ سالار نے جدید ترین ہتھیاروں کے نظام کی شمولیت پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ جدید ترین توپوں کی شمولیت سے دور تک مار کرنے کی صلاحیت بہتر ہوگی۔ مستقبل کےمیدان جنگ کے چیلنجَز سے نمٹنے کیلئے جدید ہتھیار ناگزیرہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز کا بھی دورہ کیا۔

آرمی چیف نے کہا پاکستان کو قدرت نے متحرک، باصلاحیت نوجوانوں سے نوازا ہے،ترقی کے لیے انسانی وسائل کی ترقی، جدت اور تکنیکی ترقی ناگزیر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دشمن قوتوں کی غلط معلومات اور پروپیگنڈہ قومی ہم آہنگی کے لیے خطرہ ہے۔کہا کہ دشمن کے پروپیگنڈہ کی شناخت اور یکسو ردعمل سے اجتماعی مقابلہ کیا جانا چاہیے۔