Saturday, July 27, 2024

شہدا ہمارا فخر، قربانیاں کسی صورت رائیگاں نہیں جائیں گی، آرمی چیف

شہدا ہمارا فخر، قربانیاں کسی صورت رائیگاں نہیں جائیں گی، آرمی چیف
August 23, 2023 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) - آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے جنوبی وزیرستان کے علاقے اسمان منزہ کا دورہ کیا، سپہ سالار نے دہشت گردوں سے جھڑپ میں زخمی جوانوں کی عیادت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی اسمان منزہ کے قریب شیروانگی کے علاقے میں گئے۔ سپہ سالار کو موجودہ انٹیلی جنس، انسداد دہشتگردی کارروائیوں پر بریفنگ دی گئی۔ علاقے کی موجودہ سکیورٹی صورتحال سے آگاہ کیا گیا، آرمی چیف نے شہدا کو فخر قرار دیا۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ شہداء ہمارا فخر ہیں، ان کی قربانیاں کسی صورت رائیگاں نہیں جائیں گی، پاکستان میں دیرپا امن و استحکام کے حصول تک ہماری کاوشیں جاری رہیں گی۔ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے دشمن ایجنڈے کو ہر صورت ناکام بنایا جائے گا۔ دشمن ایجنسیوں کے لیے کام کرنے والے دہشتگردوں، ہمدردوں، سہولت کاروں کو ریاست پاکستان کے سامنے ہتھیار ڈالنا ہوں گے۔

سپہ سالار نے شیروانگی کے علاقے میں دہشتگردوں سے مقابلے میں زخمی فوجیوں کی عیادت کی۔ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے افسران و جوانوں کے غیر متزلزل عزم کو سراہا۔

گزشتہ روز پاک فوج کے چھ بہادر جوان گزشتہ روز شیروانگی میں ہی دہشتگردوں کا مقابلہ کرتے شہید ہوئے۔

آرمی چیف قبل ازیں آرمی چیف کی جنوبی وزیرستان آمد پر کور کمانڈر پشاور نے استقبال کیا۔