Saturday, May 18, 2024

آرمی چیف کا اندرون سندھ سیلاب سے متاثرہ علاقے کا دورہ

آرمی چیف کا اندرون سندھ سیلاب سے متاثرہ علاقے کا دورہ
September 10, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) - آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اندرون سندھ سیلاب سے متاثرہ علاقے کا دورہ کیا۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف ضلع دادو میں ریلیف اور میڈیکل کیمپوں میں گئے۔ سیلاب متاثرین کے ساتھ وقت گزارا ۔ متاثرین میں خیمے تقسیم کرنے کی ہدایت بھی کی ۔ آرمی چیف ریسکیو میں مصروف جوانوں سے ملے۔ منچھر جھیل اور ملحقہ علاقوں کا فضائی جائزہ لیا۔

میڈیا سے گفتگو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا سب سے زیادہ تباہی دادو اور ملحقہ علاقوں میں ہوئی ہے۔ دس لاکھ والی آبادی دادو شہر پر بہت زیادہ دباو ہے۔ پورے پاکستان سے امداد آرہی ہے۔ سندھ کے لوگ بھی آگے بڑھیں۔ ہمیں صرف بین الاقومی برادری اور تنظیموں کی جانب نہیں دیکھنا چاہیے۔