Wednesday, April 24, 2024

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کینیڈین ہائی کمشنر وینڈی گلمور کی الوداعی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کینیڈین ہائی کمشنر وینڈی گلمور کی الوداعی ملاقات
September 26, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) - آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں کینیڈین ہائی کمشنر وینڈی گلمور نے جی ایچ کیو میں الوداعی ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے اُمور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف نے دونون ملکوں باہمی تعاون کے فروغ کے کینیڈین ہائی کمشنر کی خدمات کو سراہا۔ کینیڈین ہائی کمشنر کا سیلابی کی تباہ کاریوں پر دکھ کا اظہار اور لواحقین سے دلی تعزیت کی، عوام کو مکمل حمایت کی پیشکش کی۔

کینیڈین ہائی کمشنر وینڈی گلمور نے سیلاب زدہ علاقوں میں پاک فوج کی کوششوں بھی سراہا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے نے کینیڈا کے تعاون پر اظہار تشکر کیا، انہوں نے کہا کہ عالمی شراکت داروں کے تعاون سے سیلاب متاثرین کی جلد بحالی ممکن ہوگی۔