Friday, September 20, 2024

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سبکدوش، نئے آرمی چیف کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سبکدوش، نئے آرمی چیف کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی
November 29, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) - آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سبکدوش ہوگئے، نئے آرمی چیف کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ 

جی ایچ کیو میں کمانڈ کی تبدیلی کی پروقار تقریب میں اپنے الودعی خطاب میں قمر جاوید باجوہ بولے جنرل عاصم منیر سے میرا 24 سالہ تعلق ہے، جنرل عاصم منیر انتہائی قابل اور پیشہ ور فوجی ہیں، یقین ہے انکی قیادت میں پاک فوج ترقی کی نئی منازل طے کرے گی۔ جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف کےعہدے پر نامزد ہونے پرمبارکباد پیش کرتا ہوں۔

مزید بولے میرا فوجی سفر 44 سال قبل شروع ہوا اور آج اختتام پزیر ہورہا ہے، پاک فوج سےعمربھر کی رفاقت پر اللہ کا شکر گزار ہوں، پاک فوج سیاچن کے پہاڑوں سے لےکر تھر کے صحرا تک ملک کی حفاظت کرتی ہے، فوج نے ہمیشہ انکی آواز پر لبیک کہا، فوج سے پسینہ مانگا تو انہوں نے خون دیا۔ عنقریب گمنامیوں میں چلا جاؤں گا لیکن فوج سے روحانی تعلق ہمیشہ رہے گا، اللہ تعالیٰ نے مجھے اس عظیم فوج کی قیادت کا موقع دیا۔