راولپنڈی (92 نیوز) - آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی الوداعی ملاقاتیں جاری ہیں، سپہ سالار نے سیالکوٹ اور منگلا گریژنز کے دورے کئے اور جوانوں سے ملے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے مختلف آپریشنز، تربیت اور قدرتی آفات میں فارمیشنز کی بہترین کارکردگی کو سراہا، ان کا کہنا تھا کہ حالات جیسے بھی ہوں سپاہ اسی جذبے اور عزم کے ساتھ قوم کی خدمت جاری رکھے۔
قبل ازیں سپہ سالار کے سیالکوٹ پہنچنے پر لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر نے استقبال کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کی منگلا گیریژن آمد پر لیفٹیننٹ جنرل ایمن بلال صفدر نے خیرمقدم کیا۔