Friday, April 26, 2024

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو امارات کے اعلی ترین اعزاز "آرڈر آف دی یونین" سے نوازا گیا

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو امارات کے اعلی ترین اعزاز "آرڈر آف دی یونین" سے نوازا گیا
August 17, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) - آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ کیا۔ سپہ سالار کو امارات کے دوسرے اعلی ترین اعزاز "آرڈر آف دی یونین" سے نوازا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق آرمی چیف کے پہنچنے پر متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید نے استقبال کیا۔ آرمی چیف کی اماراتی صدر سے ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے دوطرفہ امور پر گفتگو کی گئی۔ اماراتی صدر نے آرمی چیف کے پاک، امارات دفاعی تعاون، مشترکہ اقدامات کے لیے کاوشوں کو سراہا۔ اماراتی صدر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان، امارات گہرے تعلقات ہر شعبے میں مزید مضبوط ہوں گے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اماراتی صدر سے اظہار تشکر کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف نے کہا میڈل کا حصول دونوں ممالک کے مابین دوستانہ تعلقات کی مضبوطی کا عکاس ہے۔ پاکستان، متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعاون میں مزید وسعت کا خواہاں ہے۔