راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے الوداعی دوروں کا سلسلہ جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان ملٹری اکیڈمی آمد پر جنرل قمر جاوید باجوہ نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی بھی کی۔ آرمی چیف نے پی ایم اے میں کیڈٹس اور آفیسرز سے گفتگو کی اور اکیڈمی میں کیڈٹس کی اعلٰی معیار کی تربیت کو سراہا۔ آرمی چیف نے کیڈٹس کو اپنی تمام تر توجہ پیشہ وارانہ مہارت پر مرکوز کرنے کی ہدایت کی۔
بلوچ رجمنٹل سینٹر میں بھی جنرل قمر جاوید باجوہ نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے۔ آرمی چیف نے بلوچ رجمنٹ کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران اور جوانوں سے گفتگو میں مادر وطن کے لیے قربانیوں پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔