Saturday, April 27, 2024

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا یورپی ملک بیلجیئم کا دورہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا یورپی ملک بیلجیئم کا دورہ
February 18, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یورپی ملک بیلجیئم کا دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے یورپین خارجہ ایکشن سروسز کے سیکرٹری جنرل سٹیفانو سانینو اور یورپین یونین ملٹری کمیٹی کے چیئرمین جنرل کلاڈیو گرازیانو سےملاقاتیں کی۔ ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی ،دو طرفہ تعلقات  اور افغانستان کی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ علاقائی سلامتی کی مجموعی صورتحال پر بھی روشنی ڈالی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان یورپی یونین ممالک کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ پاکستان مشترکہ مفادات کی بنیاد پر باہمی تعاون میں وسعت کا خواہاں ہے۔

یورپی یونین حکام نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مخلصانہ کاوشوں کو سراہا جبکہ ہر سطح پر تعاون میں اضافے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔