Friday, April 26, 2024

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا سندھ میں سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا سندھ میں سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ
October 14, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) - آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سندھ میں سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا۔

افواج پاکستان کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے نوشہرو فیروز میں متاثرین کو طبی، دیگر سہولیات کی فراہمی میں مصروف عمل فوجیوں سے ملاقات کی۔

آرمی چیف نے سیلاب متاثرین سے بھی ملاقات کی اور ان سے امدادی امور بارے دریافت کیا۔ آرمی چیف نے یقین دہانی کرائی کہ پاکستان آرمی متاثرین کی بحالی، تکالیف کم کرنے کے لیے اپنی خدمات جاری رکھے گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں کا تفصیلی فضائی جائزہ بھی لیا۔ قبل ازیں آرمی چیف کی آمد پر کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید نے سپہ سالار کا استقبال کیا۔