Saturday, April 20, 2024

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا نئی قائم کردہ آرمی سائبر کمانڈ کا دورہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا نئی قائم کردہ آرمی سائبر کمانڈ کا دورہ
August 6, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) - آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نئی قائم کردہ آرمی سائبر کمانڈ کا دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سابئر ڈویژن اور آرمی سینٹر آف ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کا بھی دورہ کیا۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ جنگ کی نوعیت اور کردار وقت کے ساتھ بدل رہا ہے، فائرپاور اور سائبر ٹیکنالوجی مستقبل کی جنگ میں نمایاں اہمیت اختیار کرچکی ہیں۔

ادھر ہنگری کی مسلح افواج کےسربراہ نے جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا اور جنرل ندیم رضا سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ دفاعی تعاون کے امور بشمول سکیورٹی، فوجی تربیت، جنگی مشقوں اور موجودہ علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

کمانڈر ہنگری افواج نے کہا کہ ان مفید رابطوں سے باہمی دفاعی تعلقات مزید گہرے ہوئے ہیں اور دونوں افواج کے درمیان تعاون کو تقویت اور مفاہمت میں اضافہ ہوا ہے۔